باغبان پورہ:پولیس اور ڈاکو میں دو طرفہ فائرنگ ، دو ڈاکو ہلاک

20 Apr, 2024 | 09:43 AM

سٹی42: لاہور کے علاقہ باغبان پورہ میں پولیس اور ڈاکو آمنے سامنے ہوگئے۔دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ ایک کانسٹیبل شہید دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ گشت پر مامور دومحافظوں نے مشکوک جان کر ایک موٹرسائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا۔ موٹرسائیکل سواروں نے رکنے کی بجائے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی جس کے تبادلہ میں کانسٹیبل عمران حید سر پر گولی لگنے سے شہید ہوگئے جبکہ ساتھی اہلکار دلاور زخمی ہوا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو موقع پر مارے گئے جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنزعلی ناصر رضوی موقع پرپہنچ گئے۔ پولیس نے موقع سے شواہد بھی جمع کرلئے۔

مزیدخبریں