ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے دوسرا ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیا گیا ،ترمیمی ججز میں پرنسپل سیٹ پر 11 ڈویژن اور 28 سنگل بنچز شامل ہیں۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ ملک شہزاداحمد خان کی منظوری کے بعد ترمیمی ججز روسٹر جاری کیاگیا۔جسٹس علی باقرنجفی 27 اپریل سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے، جسٹس سید شہبازعلی رضوی صرف22 اپریل کو پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے، جسٹس محمدساجدمحمودسیٹھی 24 سے26 اپریل تک پرنسپل سیٹ پرسماعت کریں گے، جسٹس انوارِالحق پنوں اورجسٹس سلطان تنویراحمد 25 اپریل تک نیب سمیت دیگرکیسز سنیں گے، جسٹس علی باقرنجفی اور جسٹس انوارِالحق پنوں پرمشتمل بنچ29 اپریل سے نیب سمیت دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔
ڈویژن بنچ نمبرایک میں چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان اورجسٹس طارق ندیم تمام نوعیت کے کیسز سنیں گے۔ ڈویژن بنچ نمبر2 میں جسٹس علی باقرنجفی اور جسٹس انوارِالحق پنوں پر مشتمل بنچ 29 اپریل سے نیب سمیت دیگر کیسز سنے گا۔ڈویژن بنچ نمبر3 میں جسٹس شاہدبلال حسن اورجسٹس مسعود عابد نقوی سول نوعیت کی اپیلیں سنیں گے۔ڈویژن بنچ 4 میں جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدرپرمشتمل بنچ انسدادِ دہشتگردی سمیت دیگر کیس سنے گا۔ ڈویژن بنچ5 میں جسٹس عابدعزیزشیخ اور جسٹس انوارحسین سول نوعیت کی اپیلیں سنیں گے جبکہ ڈویژن بینچزمیں شامل تمام ججز سنگل بینچ کی حیثیت سے بھی سماعت کریں گے۔