جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ، 79ملزمان کی عبوری ضمانت میں21مئی تک توسیع کردی

20 Apr, 2024 | 09:22 AM

سٹی42:جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ، اسدعمر،زین قریشی سمیت79ملزمان کی عبوری ضمانت پرسماعت ،عدالت نے79ملزمان کی عبوری ضمانت میں21مئی تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر اور فواد چوہدری عدالت میں پیش نہیں ہوئے تاہم عدالت نے اسد عمر اور فواد چوہدری کی حاضری کی درخواست منظورکر لی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نےعبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ملزمان نے گرفتاری کے ڈر سے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا مدثر اور دیگر وکلاء پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ عدالت نے 79 ملزمان کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کر رکھی تھی ،اسد عمر اور زین قریشی سمیت دیگر ملزمان نے آج حاضری کیلئے پیش ہونا تھا۔

مزیدخبریں