سعید احمد :برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15روپے کمی، سرکاری قیمت 516روپے فی کلو جاری، شہر میں مرغی کا صافی گوشت 600روپے سے بھی زائد قیمت میں فروخت ہوتا رہا۔
شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کے بعد مرغی کا گوشت 15روپے سستا ہو گیا۔15روپے فی کلو کمی سے گوشت کی سرکاری قیمت 516 روپے کلو مقرر کی گئی۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 336 روپے جبکہ پرچون ریٹ 344 روپے فی کلو جاری کیا گیا۔ فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں ٹھہراو، انڈے 269 روپے فی درجن ریٹ مقرر کیا گیا جبکہ انڈوں کی پیٹی 7950 روپے میں فروخت ہوئی۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی
20 Apr, 2023 | 10:50 PM