مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے کا کیس، عدالت کا ملزموں کو رہا کرنےکا حکم

20 Apr, 2023 | 04:36 PM

ویب ڈیسک : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں سوار ملزموں کو رہا کرنےکا حکم دے دیا۔

 سابق وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے سے متعلق کیس میں ملزم راؤ گل خان، ارشد خان اور غلام شبیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت پیش کیا گیا،جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ملزموں راؤ گل، ارشد خان اور غلام شبیر کو ایک ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے تینوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

  تفتیشی افسر نے تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا مسترد کر دی۔

مزیدخبریں