’آئین نے پارلیمان کی گود سے جنم لیا ہے‘

20 Apr, 2023 | 03:05 PM

Ansa Awais

( سٹی42) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئین نے پارلیمان کی گود سے جنم لیا ہے۔

 وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے پاکستانی ٹیلی ویژن ( پی ٹی وی)  اسلام آباد مرکزکا دورہ کیا اور آئینِ پاکستان 1973 کی موبائل فون ایپ کا اجرا کیا۔وزیراعظم نے کانسٹیٹیوشن ایپ کےاجراکی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل اس ایپ سےبھرپوراستفادہ حاصل کرسکتی ہے، آئین پاکستان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر منتقل کردیا گیا ہے، آئین نے پارلیمان کی گود سےجنم لیا ہے، ہمیں بہت مشکل حالات میں اقتدار ملا ہے، عوام کی مشکلات حل کرنا اؤلین ترجیح ہے۔

مزیدخبریں