ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عید کی چھٹیوں میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
عمران خان کی عید کے دوران گرفتاری روکنے اور کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔
عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے عمران خان کی درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی درخواست عید کے بعد تک زیر التوا ہی رکھنے کی استدعا منظور کر کی۔عدالت نے وفاق، پولیس سے27 اپریل تک عمران خان کے خلاف کیسز کی تفصیل طلب کر لی۔