ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر نےعیدالفطر کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

 وفاقی وزیر نےعیدالفطر کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
کیپشن: Eid-Ul-Fitr
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر  برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ اس بار ملک بھر میں عید الفطر ایک ہی دن کو ہو گی۔

 24 نیوز کے ساتھ اظہار خیال کرتے ہوئے مفتی عبدالشکور  نے کہا کہ عید کے حوالے سے میں پرائیویٹ کمیٹیوں ساتھ رابطوں میں رہوں گا۔ وفاتی وزیر نے کہا کہ عید کا چاند دیکھنے سے متعلق میں پہلے سے بہت کام کر چکا ہوں، میں یقین سے کہتا ہوں پاکستان میں ایک ہی عید ہوگی۔

مفتی عبدالشکور کا  کہنا تھا کہ ملک کے کسی کونے سے بھی شرعی گواہی ملی تو اس کی بنیاد پر عید کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عید کی چاند سے متعلق شہادتوں کو خود پرکھوں گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer