جلسہ ہوگا یا نہیں؟لاہور ضلعی انتظامیہ کاتحریک انصاف کو مراسلہ جاری

20 Apr, 2022 | 10:56 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) لاہور کی ضلعی انتظامیہ  نے کل جلسے کے حوالےسے تحریک انصاف کو ایک اور مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان بلٹ پروف گاڑی میں سفرکریں اور ان کی گاڑی کی کھڑکیاں اورچھت مکمل بند ہونی چاہیے۔خطاب کی جگہ اور سامنے لگنے والا شیشہ بھی بلٹ پروف ہونا چاہیے، جلسہ گاہ میں بیک اپ جنریٹرز موجود ہونے چاہیے تاکہ بجلی کی بندش پر ناخوشگوار واقعے سے بچاجاسکے۔

مراسلے کے مطابق اسٹیج، خواتین اور مردوں کے داخلی دروازوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی جبکہ جلسہ گاہ میں ایمرجنسی انخلا کے راستے بھی یقینی بنائے جائیں اور  پولیس کے ساتھ جلسہ گاہ کے باہر قناطیں اورباڑلگانےکاکام مکمل کیاجائے۔جلسہ انتظامیہ یقینی بنائےکہ اسٹیج اور وی آئی پی جگہ پرکوئی نامعلوم شخص داخل نہ ہوسکے۔جلسہ انتظامیہ پولیس اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون یقینی بنائے۔

قبل ازیں تحریک انصاف کے مینارِ پاکستان پر کل ہونے والے جلسے پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی قیادت کو اہم خط لکھا۔ ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی قیادت کو خط میں لکھا کہ مینارِ پاکستان جلسے میں سکیورٹی خدشات موجود ہیں. چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرلیں، جلسہ گاہ مت جائیں۔

مزیدخبریں