(ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کی مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ملاقات ، دونوں رہنماؤں نے نئے حکومتی سیٹ اپ اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر و شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کیلئے انکی رہائشگاہ پہنچے ، سابق صدر نے موجودہ سیاسی صورتحال پر ساتھ دینے پر مسلم لیگ ق کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری اور چودھری شجاعت حسین نے مستقبل میں بھی سیاسی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
اس سے قبل صدر آصف علی زرداری نے پارلیمانی لیڈر بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) خالد مگسی سے بھی ملاقات ، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔