ہاتھی کے قریب آنا سیاح کو مہنگا پڑگیا؛ ویڈیو وائرل

20 Apr, 2022 | 08:16 PM

M .SAJID .KHAN

(محمدساجد) سوشل میڈیا پر  کچھ ایسی ویڈیوز بھی موجود ہیں جو  دیکھنے والوں کو تفریح فراہم کرتی ہیں، جانوروں کی  چڑیا گھر، جنگل اور صحراؤں سے بنائی جانے والی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی جارہی ہیں، ایک  اور ویڈیو سامنے آئی جس میں ہاتھی کو  چھونا  سیاح کو مہنگا پڑگیا۔

وائرل ہونے والی اس نئی ویڈیو میں ایک ہاتھی کو دکھایا گیا وہاں موجود لوگ اور  اس کو دیکھنے والے ناظرین بھی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پالتو ہاتھی سڑک پر جارہا ہے، ہاتھی کو سڑک پر دیکھ کر لوگ ایک طرف ہوگئے جبکہ ایک خاتون سیاح اپنے دوست کے ساتھ سڑک کے بالکل قریب کھڑے ہیں اور ایک دوسرا شخص ان کی ویڈیو بنا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی جیسے ہی اس کے پاس آیا تو  سیاح نے ہاتھی کو ہاتھ لگانے کو کوشش کی مگر ایسا کرنا اس کو مہنگا پڑگیا کیونکہ پالتو ہاتھی زور سے اپنی دُم اس کے منہ پر ماری جس سے وہ بری طرح بوکھلاتےپیچھے ہٹ گیا۔ پاس کھڑی خاتون سیاح اور ویڈیو بنانے والا شخص سارا منظر دیکھ کر قہقے لگانے لگے۔اور سائیکل پر سوار شخص نے بتایا کہ اس کے ساتھ بھی ایسا ہوچکا ہے،وائرل ویڈیو  بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کی ہے۔ ویڈیو میں کیپشن میں لکھا کہ' ہاتھی جانتا ہے کہ وہ کس کی قید میں زندگی گزار رہا ہے'۔

صارفین کی جانب سے ویڈیو دیکھ کر کمنٹس سیکشن میں مزاحیہ تبصرے کئے جارہے ہیں۔ یوٹیوب ویڈیو میں پانچ سال پرانی ہے جس کو سوشل میڈیا پرایک بار پھر شیئر کیاگیا۔

مزیدخبریں