آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

20 Apr, 2022 | 07:50 PM

Imran Fayyaz

(روزینہ علی)ملک کے کن حصوں میں بارش ہو گی ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کے اوقات میں ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، شمالی بلوچستان ، اسلام آباد،بالائی وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا اوربالائی پنجاب میں بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، بالا ئی سندھ میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں کل مطلع جزوی ابر آلود رہنے آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کل مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ 

مزیدخبریں