ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کارسوار کی  راہگیر خاتون سے پرس چھیننے کی ویڈیو وائرل 

robber arrested in ksa
کیپشن: robber arrested
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک  سڑک پر راہ گیر خاتون کا پرس کارسوار نے جھپٹا مار کر چھین لیا، خاتون گر کرزخمی، ویڈیو وائرل ہونے پر سعودی پولیس نے مجرم گرفتار کرلیا۔

 سیکورٹی کیمرے میں محفوظ وڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  رات کے وقت ایک تیز رفتار گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے ایک راہ گیر خاتون کے برابر سے گزری اور گاڑی کی کھڑکی سے ایک شخص نے خود کو باہر نکال کر خاتون کا بیگ چھین لیا۔ اس کے نتیجے میں خاتون زمین پر گر  کرزخمی ہوگئی جبکہ کار سوار فرار ہوگیا

 بعدا زاں سعودی وزارت داخلہ نے اسنیپ چیٹ پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر ویڈیو جاری کی۔ وڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ریاض کی پولیس نے اس مجرمانہ  واردات میں ملوث غیر ملکی کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ایک چوری کی گاڑی کے ذریعے کی گئی۔