رمیز راجہ کی تبدیلی یقینی؛ نیا چئیرمین پی سی بی کون ہوگا؟

20 Apr, 2022 | 06:07 PM

M .SAJID .KHAN

(حافظ شہباز)چئیر مین پی سی بی کا مستقبل آئندہ 24 سے 48 گھنٹے اہم ، رمیز راجہ کا کام جاری رکھنے کا عزم،دوسری جانب حکومتی لابی نے چیئرمین جلد تبدیلی کا عندیہ دے دیا۔
چئیر مین پی سی بی کی تبدیلی کے معاملے پر مشاورت جاری ہے ۔ آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں چئیرمین پی سی بی کا نام سامنے آجائے گا۔ نئے چئیر مین کے لیے سابق چئیر مینوں ،سینئر کر کٹ آرگنائزرز، اور ایڈمنسٹریٹرز کے نام زیر غور ہیں,چئیر مین پی سی بی ابتدائی طور پر گورننگ بورڈ میں دو نمائندے نامزد کریں گے۔

قبل ازیں اپنے ایک بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے اپنا مستقبل کا فیصلہ حکومت پر چھوڑ دیا تھاجبکہ انہوں نے بدستور مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق رمیز راجہ کو حکومتی سگنل کا انتظار ہے جبکہ ان کے قریبی دوست بھی انہیں مستعفی نہ ہونے پر ہی اصرار کررہے ہیں۔

  رمیز راجہ پی سی بی میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں مگر ساتھ ہی ان پر عہدہ چھوڑنے کے لئے پریشر بڑھنے لگا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید  نےبھی رمیز راجا کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اخلاقی طور پراپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

مزیدخبریں