بیروزگار باپ موبائل فون کا ڈیٹا پیکج  نہ کرا سکا، بیٹے نے خودکشی کرلی 

20 Apr, 2022 | 05:47 PM

 ویب ڈیسک: 14  سالہ بھارتی نوجوان نے والد کی جانب سے موبائل فون کا ڈیٹا پیکج نہ کرا کے دینے پر خودکشی کرلی۔

 رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جلال پور کے رہائشی مزدور کا بیٹا موبائل فون پر نشے کی حد تک  گیمز کھیلنے کا عادی تھا  مزدور کی بیوی حال ہی میں بیماری کے باعث انتقال کرگئی تھی اور چودہ سالہ بیٹا اس کی اکلوتی اولاد تھا ۔ باپ کے کام پر جانے کے بعد بیٹے کی واحد مصروفیت موبائل فون پر گیمز کھیلنا تھی ۔ تاہم کئی دنوں سے مزدوری نہ ملنے پر بے روزگا ر باپ بیٹے کے موبائل فون کا ڈیٹا پیکج نہ لوڈ کراسکا تو اکلوتے بیٹے نے چھت کےپنکھے سے لٹک کراپنی جان دیدی۔ 

مزیدخبریں