ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچے نے سانپ کو پکڑ لیا؛ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

بچے نے سانپ کو پکڑ لیا؛ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں
کیپشن: snake video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)اکثر یہ سننے میں آیا ہے کہ سانپ خطرناک نہیں ہوتے مگر ان کی کچھ ایسی اقسام کرہ ارض پر پائی جاتی ہیں جو کہ انسانوں، جانوروں اور پرندوں کا شکار کرتی ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک زہریلے سانپ کو بچے نے پکڑا ہوا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر متعدد ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن میں سانپ جانوروں، انسانوں اور پرندوں کو اپنا شکار بناتے نظر آتے ہیں، موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی سانپ اپنے مسکن سے باہر نکل آتے ہیں، جس کی وجہ سے سانپ کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

عصر حاضر میں کرہ ار ض پرسا نپوںکی تقریباً 3 ہزار اقسام پائی جاتیں ہیں، جن میں 375اقسام زہریلے سانپوں کی ہے اور ان میں 45ایسی اقسام ہیں، جن کے ایک ہی بار ڈسنے سے انسان مر سکتا ہے۔ سانپ ہر قسم کے ماحول میں موجود ہیں، یہ جنگلوں، صحراؤں، پانی اور پہاڑوں پر موجود ہوتے ہیں، تاہم زیا دہ تر سانپ زمین میں بل بنا کر رہتے ہیں۔ سانپوں کی تمام اقسام گو شت خور ہو تی ہیں۔ یہ اپنی خوراک کو چبا نہیں سکتے بلکہ نگلتے ہیں اور ان کی خوراک معدے میں تحلیل ہو جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک سانپ چھوٹے بچوں سے اپنی جان بچانے کی کوشش کررہا ہے، بلا خوف وخطر ایک بچے نے سانپ کو دم سے پکڑا ہوا ہے اور اس سے کھیل رہا ہے جو کہ سڑک پار کررہا تھا۔

ویڈیو میں سانپ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے جان بچا کر وہاں سے بھاگنا چاہتا ہو لیکن بچہ اس کا پیچھا نہیں چھوڑتا۔ بچے نے ایک بار اس کو چھوڑ اور کچھ سکینڈ کے بعد اس کو دوبارہ پکڑ لیا۔ایک اور دوسرا بچہ بھی اس کو قابوکرنے کی کوشش کررہاہے، سانپ کے پاس ایک کتے کو بھی دیکھا جاسکتا ہے ، وائرل ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بالی ووڈ فلم بادشاہ کا گانا بھی چل رہا ہے۔

بچے کی سانپ کے ساتھ کھیلتے ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حیرانگی کا اظہار کیا اور کمنٹس سیکشن میں بچے کی تعریف کے ساتھ ساتھ  اس کو ایک خطرناک کھیل قرار دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer