(جنید ریاض)چودہ ہزار ایجوکیٹرز کی مستقلی کا معاملہ حل نہ ہوسکا، ایجوکیٹرز 31 مئی تک مستقل نہ کیے گئے تو وہ سالانہ انکریمنٹ سے محروم رہ جائینگے، ایجوکیٹرز نے جلد مستقلی کے لئے پنجاب حکومت سے مطالبہ کردیا۔
چودہ ہزارایجوکیٹرز کی مستقلی کا معاملہ حل نہ ہوسکا۔ سکول ایجوکیشن کی نااہلی کے باعث 14 ہزار ایجوکیٹرز 31 مئی تک مستقل نہ ہوئے تو وہ سالانہ انکریمنٹ سے محروم رہ جائینگے۔ مذکورہ اساتذہ میں گیارہ ہزار ایجوکیٹرز اور تین ہزار اے ای اوز شامل ہیں۔ ایجوکیٹرزکو2018 میں این ٹی ایس کے ذریعے گریڈ 17 میں بھرتی کیا گیا تھا۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان کی شرط کے باعث ایجوکیٹرز کو تاحال مستقل نہیں کیا گیا۔ سالانہ انکریمنٹ کے حصول کےلئے ایجوکیٹرز نے31 مئی سے قبل مستقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایجوکیٹرزکاکہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو بھرپوراحتجاج کریں گے۔
دوسری جانب سکول ایجوکیشن کا کہنا ہےکہ بغیر پی پی ایس سی امتحان ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کی سمری وزیراعلی کو بھجوا دی گئی ہے۔ سمری منظوری ہوتے ہی ایجوکیٹرزکومستقل کردیا جائے گا۔