(شاہین عتیق) تحریک لبیک کے کارکنوں پر گولی چلانے کا معاملہ ایڈیشنل سیشن جج راے یاسین شاہین نے تحریک لبیک کی طرف سے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید،سابق وزیر مذہبی نورالحق قادری, سابق آئی جی انعام غنی سمیت بارہ افسران کے خلاف قتل کے استغاثے کی سماعت تیرہ مئی تک ملتوی کر دی۔
ایڈیشنل سیشن سیشن جج کی عدالت میں تحریک لبیک کے نظام الدین کی طرف سے استغاثہ دائر کیا گیا ہے۔ یہ استغاثہ برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے دائر کیا۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا فرانس کے گستاخانہ حاکے کے خلاف تحریک لبیک کے کارکن جو کہ نوں کوٹ کی حدود میں پرامن احتجاج کر رہے تھے اور دھرنا دے رکھا تھا ان سے وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے مذاکرات کیے بعد میں ان پر پولیس کا حملہ کرادیا۔
ہمارا ایک کارکن تنویر شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے یہ تمام کارروائی سابق وزیر داخلہ اور دیگرافسران کےایما پر ہوا،مذکورہ 12 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جاے، عدالت نے ابتدائی بحث کے لیے سماعت تیرہ مئی تک ملتوی کر دی۔