ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں جلسے کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام عمران خان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو مینار پاکستان پر انشاء اللہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کروں گا۔
عمران خان نے مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کی وجہ سے پردہ اٹھاتے ہوئےکہا کہ یہ جلسہ میں اس لیے کررہا ہوں کہ 1940 میں اسی جگہ پرقراردادپاکستان پاس ہوئی تھی، اس وقت بھارت کے مسلمانوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ آزاد ملک پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں۔
View this post on Instagram
عمران خان نے مزید کہا کہ میں کل پاکستانیوں کو مینار پاکستان اپنی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے بلارہا ہوں کیوں کہ ہمارے اوپر ایک بیرونی سازش کے تحت اپنے غلاموں اور پاکستان کے کرپٹ ترین کو افراد کو مسلط کیا گیا ہے۔
پیغام میں عمران خان نے ہر طبقے کے افراد کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔