ویب سائٹ: کراچی والے بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کیلئے ہوجائیں تیار ، کے الیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرادی۔
تفصیلات کی مطابق کے الیکٹرک نے اہلیان کراچی کیلئے بجلی 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو جمع کرادی ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں من و عن اضافے سے عوام پر 8 ارب 59 کروڑ 20 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 27 اپریل کو سماعت کرے گا۔