تحریک انصاف کا منحرف ارکان کیخلاف بڑا ایکشن

20 Apr, 2022 | 02:30 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر چودھری پرویزالٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے خلاف موصول شدہ ریفرنس  الیکشن کمیشن کو بھجوادیئے۔ 

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کا ووٹ دینے پر تحریک انصاف نے اپنے منحرف ارکان کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا ، پی ٹی آئی نے اپنے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس اسپیکر چودھری پرویزالٰہی کو بھیجا تھا اور پرویز الہیٰ نے موصول شدہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوادیا۔

تحریک انصاف کے 26منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس  آرٹیکل 63 اے کے تحت آج سپیکر کے نمائندے نے الیکشن کمیشن میں جمع کرادیئے، جن میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ منحرف ارکان نے وزیراعلیٰ  کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیکر 63 اے کی خلاف ورزی کی ہے، ان کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزیدخبریں