بیلجئیم ، ہالینڈ کے 36 سفارتکار ناپسندیدہ شخصیات قرار، روس بدرکردیا گیا

20 Apr, 2022 | 02:00 PM

ویب ڈیسک : ادلے کا بدلہ ۔ روس نے آسٹریا، بیلجئیم اور ہالینڈ کے 36 سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قراردیکر  ملک بدر کر  دیا۔

روس کی وزارت خارجہ کے مطابق بیلجیئم کے 21 اور نیدرلینڈز کے 15 سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہےجبکہ سفارتکاروں کو ملک سے نکلنے کے لیے دو ہفتوں کو وقت دیا گیا ہے۔ یادرہے یوکرین پر حملے کے بعد یورپی ممالک نے روس کے سفارتکاروں کو نکال دیا تھا۔  جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے روس نے ان سفارتکاروں  کو ملک بدر کردیا ہے ۔

ماسکو نے لکسمبرگ کے سفیر کو بھی طلب  کرکے سفیر کے نکالنے پر احتجاج کیا تھا۔ اور خبردار کیا تھا کہ وہ بھی جوابی ردعمل میں اس کے سفارتکار کو نکال سکتا ہے۔24 فروری کو روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد امریکہ سمیت یورپی ممالک نے روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا تھا۔اس حملے کے بعد روس کو بین الاقوامی تنہائی کا سامنا ہے اور مغرب کے ساتھ اس کے معاشی تعلقات بھی خراب  ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں