پنجاب اسمبلی میں تشدد، ہسپتال میں زیرعلاج رکن اسمبلی کی طبیعت بگڑگئی

20 Apr, 2022 | 01:45 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  پنجاب اسمبلی میں  پی ٹی آئی رکن اسمبلی آسیہ امجد کی طبیعت ناساز، وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

پنجاب  اسمبلی ہنگامہ آرائی میں زخمی ہونے والی پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی آسیہ امجد کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ وہ اس وقت   کومہ میں ہیں۔ 

ق لیگ کے اعلامیے کے مطابق خاتون ایم پی اے آسیہ امجد کے دماغ پر پولیس تشدد سے شدید چوٹیں آئی ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ خاتون ایم پی اے پر ایس پی عمران اور ان کے اہلکاروں نے تشدد کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب کے حکم پر پولیس آپریشن میں تشدد سے کئی ارکان اسمبلی زخمی ہیں۔ق لیگی اعلامیے کے مطابق تشدد میں ملوث پولیس افسران اور اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں