ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی آسیہ امجد کی طبیعت ناساز، وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا گیا۔
پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی میں زخمی ہونے والی پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی آسیہ امجد کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ وہ اس وقت کومہ میں ہیں۔
پی ٹی آئی کی خاتون ممبر پنجاب اسمبلی آسیہ امجد اسمبلی کے اجلاس کے دوران ڈپٹی سپیکر کے ذریعے بلائی گئی پولیس تشدد کی وجہ سے اس وقت ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور کومہ میں ہیں۔
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) April 20, 2022
امید ہے معزز عدلیہ اور ادارے اس واقع کا نوٹس لے کر آسیہ امجد اور اہلِ خانہ کو انصاف دلوائیں گے۔ pic.twitter.com/HP6VUI0Ro2
ق لیگ کے اعلامیے کے مطابق خاتون ایم پی اے آسیہ امجد کے دماغ پر پولیس تشدد سے شدید چوٹیں آئی ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ خاتون ایم پی اے پر ایس پی عمران اور ان کے اہلکاروں نے تشدد کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب کے حکم پر پولیس آپریشن میں تشدد سے کئی ارکان اسمبلی زخمی ہیں۔ق لیگی اعلامیے کے مطابق تشدد میں ملوث پولیس افسران اور اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔