عدم اعتماد کی تلخی ختم کرنے کیلئے وزیراعظم سرگرم

20 Apr, 2022 | 01:40 PM

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہبازشریف کی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات جاری ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات کیلئے ایوان صدر پہنچے ہیں ۔  ان کی ملاقات کا مقصد تحریک عدم اعتماد کے بعد ملکی سیاست میں پیدا ہونے والی تلخی کو کم کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم چاروں صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی، گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری پر بات کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں مملکت کے امور اور قومی سلامتی کے معاملات پر بھی گفتگو ہوگی۔

مزیدخبریں