ویب ڈیسک: پی ڈی ایم کی کی جانب سے پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد جہاں عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے وہیں ان کی حکومت ختم ہونے کے بعد تمام وفاقی وزرا بھی وزارت کے عہدے سے فارغ ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد عمران خان سمیت کئی وفاقی وزرا کے ٹوئٹر بائیو میں لفظ سابق کی تبدیلی دیکھنے میں آچکی ہے تاہم سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری خود کو ٹوئٹر پر تاحال وفاقی وزیر برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
فواد چودھری کے تصدیق شدہ ( ویری فائیڈ) ٹوئٹر اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو وہاں اب بھی وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، وزیر قانون درج ہے۔
ٹوئٹر پر فواد چودھری کےتقریبا 5 ملین فالوورز ہیں، یہی نہیں حکومت کے خاتمے کے بعد فواد چودھری کی جانب سے متعدد ٹوئٹ بھی کی جاچکی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی انہوں نے اپنی ٹوئٹر بائیو میں تبدیلی نہیں کی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے بعد اب شہباز شریف کی کابینہ میں وزیر اطلاعات کا قلمدان مریم اورنگزیب کو دیا گیا ہے۔