ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیوروکریسی کے تیور بھی تبدیل، تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز روک لئے گئے

development works funds
کیپشن: development works
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے : نئی حکومت کے آتے ہی بیوروکریسی کے تیور بھی بدل گئے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز روک لئے گئے۔

 رپورٹ کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام پر مزید فنڈ کے اجرا کا سلسلہ روک دیا ہے۔  گزشتہ کئی روز سے ڈسٹرک ڈویلپمنٹ پروگرام پر بجٹ کا اجرا نہیں ہو پارہا۔

یادرہے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پہلی بار ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کیا گیا تھا اور  ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ڈیڑھ کھرب روپے کا فنڈ مختص کیا گیا تھا  اور یہ فنڈز پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر خرچ ہونے تھے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب کو متعدد بار ایڈوائسز بھیجیں گئیں مگر کوئی عمل درآمد نہیں  ہوا  محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب اب اس مخصوص بلاک پر فنڈ آن لائن بھی نہیں کیا جارہا۔ اس عمل سے عوامی فلاح کے منصوبوں کی تکمیل میں مزید تاخیر ہوجائے گی۔