ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ30 روز میں کرنے کا حکم اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ30 روز میں کرنے کا حکم اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: islamabad high court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد  عمر نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم  کے خلاف اسی عدالت میں انٹرکورٹ اپیل دائر کی ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے الیکشن کمیشن کو 30 روز کے اندر   فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کی ہدایت کی تھی، جس پر  الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف فارن فنڈنگ   کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خیال رہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔