(عمر اسلم) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے میونسپل سروسزکی بہتری کےحوالےسے کمیٹی بنادی ،کمیٹی کےکنوئنیر میاں مجتبی شجاع الرحمان کو بنا دیا گیا،کمیٹی آئندہ چار دن میں میونسپل سروسزکی بہتری کےحوالےسےاپنی تجاویز دے گی ۔
ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے میونسپل سروسز کی بہتری کےحوالےسےکمیٹی تشکیل دی ہے، جس کےکنوئنیرمیاں مجتبی شجاع الرحمان کوبنایا گیاہے، حمزہ شہباز نےکمیٹی کوہدایت کی ہے کہ سڑکوں سیوریج کےمسائل کوحل کرنے کے حوالے سے تجاویز دے کیونکہ گزشتہ پونےچارسال میں سابق حکمرانوں نےپنجاب کی ترقی کی طرف توجہ نہیں دی اوراب ان کی ترجیح سڑکوں کی تعمیر اور سیوریج کے مسائل کوحل کرناہوگا۔
کمیٹی میں لاہورسےتعلق رکھنے والےمسلم لیگ ن کےرہنمامیاں مرغوب احمد،چودھری شہباز احمد، اوکاڑہ کےایم پی اےچودھری افتخار چچھر،شیخوپور کےایم پی اے پیر اشرف رسول کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ کمیٹی کوہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ چاردن میں میونسپل سروسزکی بہتری کےحوالےسےاپنی تجاویز دے۔