بلاول بھٹو نواز شریف سے ملنے کیلئے لندن روانہ ہوگئے

20 Apr, 2022 | 09:08 AM

ویب ٖڈیسک:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری برطانوی دارالحکومت لندن روانہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری حلف اٹھائے بغیر لندن روانہ ہوئے ہیں، وہ وہاں قائدِ ن لیگ، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نواز شریف سے ملاقات کے دوران اختلافی معاملات پر بھی بات چیت کریں گے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزارتِ خارجہ کے معاملے پر ن لیگ سے کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اے این پی، بی این پی اور محسن داوڑ کو وزارت ملنے کے بعد حلف اٹھانا چاہتے ہیں۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اتحادی حکومت کے قیام پر نواز شریف کو مبارک باد دینے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں