لاہور پولیس نے شہریوں کو مردہ گوشت کھانے سے بچا لیا

20 Apr, 2022 | 09:04 AM

(فاران یامین)شمالی چھاؤنی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے  لاہور کے باسیوں کو  مردہ گوشت کھانے سے بچا لیا۔  

شمالی چھاؤنی پولیس کے مطابق پرانا ڈپو سلاٹرہاؤس سے مردہ گوشت بھاری مقدار میں برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا نے شہریوں کو مردہ جانوروں کا گوشت کھانے سے بچانے پر ایس ایچ او تیمورعباس کی کاوش کو سراہا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کےعملےکوبھی آگاہ کردیا گیاہے،گرفتار ہونیوالوں میں شہزاد اور اقبال شامل ہیں۔
 

مزیدخبریں