مادھوری ڈکشٹ کی نورا فتحی کیساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل

20 Apr, 2021 | 03:19 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی مراکشی نژاد کینیڈین رقاصہ و اداکارہ نورا فتحی کے ساتھ ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

 ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے نورا فتحی کے ساتھ ایک ڈانس ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی جسے صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے، اس ویڈیو میں انہوں نے  مادھوری ڈکشت کے ماضی کے مقبول ترین گیتوں ’میرا پیا گھر آیا‘ اور ’ایک دو تین‘ پر ڈانس کیا ہے، ان دونوں نے بھارتی رئیلٹی شو ’ڈانس دیوانے‘ کے سیٹ پر سٹیج شیئر کیا، مادھوری ڈکشت اس شو میں جج کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

مادھوری ڈکشٹ اداکاری کے ساتھ ساتھ میں ڈانس میں کمال مہارت کی وجہ سے عالمگیر شہرت رکھتی ہیں اور نورا فتحی کی وجہ شہرت بھی رقص ہی ہے، مراکشی نژاد کینیڈین رقاصہ و اداکارہ نورا فتحی نے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے بعد انتہائی قلیل عرصے میں بے مثال شہرت پائی ہے اور ان کے گیت ’دلبر دلبر‘ نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک ارب ’ویوز‘ کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

  نورا فتحی پہلی افریقی عرب فنکارہ ہیں جن کے گیت نے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔

مزیدخبریں