سٹی 42:شوبز ستاروں کی جانب سے دوبارہ نشرکیے جانے والے ڈراموں پررائلٹی کے مطالبے کے لئے چلائی گئی مہم زور پکڑتی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر رائلٹی فراہم کئے جانے کی بحث کا آغاز کینسر سے جنگ لڑتی اداکارہ نائلہ جعفری کی اس موضوع پر توجہ دلانے کے بعد ہوا، نائلہ جعفی کی حمایت میں عائشہ عمر،فیصل قریشی اور یاسر حسین سمیت انڈسٹری کے متعدد فنکاروں نے اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔
View this post on Instagram
دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے اس مسئلے کے حل کے لئے جلد جامع بل لانے کا اعلان کر دیا ہے۔