ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بورڈ آف ریونیو، لینڈ ریکارڈ میں مسائل پر نیب معاونت کی سفارشات تیار

NAB
کیپشن: NAB
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹھوکر (سعود بٹ) ریونیو اور لینڈریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے سخت قوانین تیار، سرکاری محکموں سے ریکارڈ کی ڈیمانڈ میں نیب کی مدد لی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی ہدایت پر بنائی گئی کمیٹی نے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے سخت قوانین تیار کرلیے ہیں، لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں شاملاٹ کے اندراج کے نظام کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے سفارشات تیار کی گئی ہیں، ریکارڈ کے اندراج میں پٹواری کا کردار، رجسٹری انتقال اور رجسٹر حقداران زمین کے نظام کو موثر انداز سے استعمال کی پالیسی واضح کی جائے گا، پی ایل آر اے کے سروس سینٹرز آفیشلز کی مبینہ رشوت وصولیوں کے کیسز کی تحقیقات اداروں کو بھجوائی جائیں گی, اراضی کی ملکیتی کے حوالہ سے مالکان کا تعین نادرا کے ریکارڈ سے حاصل کرنے کیلئے معاہدہ طے پا چکا ہے۔

محکمہ بورڈ آف ریونیو میں شکایت کے حل کے نظام کو فعال جبکہ سرکاری محکموں سے ریکارڈ کی ڈیمانڈ میں نیب کی معاونت حاصل کی جائے گی۔ بورڈ آف ریونیو کے سیکرٹری کالونیز، سیکرٹری ٹیکس، سیکرٹری اشتمال، سیکرٹری سیٹلمنٹ اور رجسٹرار بورڈ آف ریونیو کمیٹی کے رکن شامل ہیں۔

نیب ایڈیشنل ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر آگاہی سمیت نیب ریونیو ایکسپرٹ ممبر تعینات ہیں، لاہور، ساہیوال، فیصل آباد، گوجرانوالہ اورسرگودھا ڈویژن کی ایڈیشنل کمشنر ریونیو بھی ممبرز ہوں گے۔

واضح رہےکہ  گزشتہ سال ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں بورڈ آف ریونیو افسران کی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer