11 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے

20 Apr, 2021 | 12:59 PM

Sughra Afzal

لوئر مال (علی ساہی) آئی جی پنجاب نے 11 پولیس افسروں کے تقرر اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے، رانا لطیف کو ایس پی لیگل لاہور تعینات کر دیا گیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق عائشہ بٹ کو اے آئی جی ٹریننگ پنجاب لاہور، آصف صدیق کو ایس پی سکیورٹی ٹو لاہور ہائیکورٹ، آصف شیخ کو اے آئی جی لیگل سی پی او پنجاب تعینات کیا گیا۔ سیف المرتضیٰ کو ایس پی پولیس ٹریننگ کالج لاہور، سہیل فضل کو سی ٹی او گوجرانوالہ، واحد محمود کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی راولپنڈی تعینات کیا گیا، جبکہ طارق ولایت کو ایس پی آپریشن سی ٹی ڈی لاہور، سید حسنین حیدر کو ایس ایس پی ایڈمن سی ٹی ڈی پنجاب لاہور، محمد شعیب عقیل کو ایس پی لیگل گوجرانوالہ، غلام حسین کو ایس پی لیگل شیخوپورہ تعینات کیا گیا۔

دوسری جانب  آئی جی پنجاب نے اڑھائی کروڑ سے زائد کے فنڈز کی تقسیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس سے لاہور کے  4 تھانوں چوہنگ، گڑھی شاہو، قلعہ گجرسنگھ اورپرانی انارکلی میں انویسٹی گیشن آفس کی تکمیل ممکن بنائی جائے گی، جبکہ ڈولفن ہیڈکوارٹر اور چوہنگ ٹریننگ کالج میں لائبریری اور جم بنے گا، اس کے علاوہ شہر سمیت پنجاب بھر کی 21سکیموں کی تکمیل کیلئے ساڑھے 15 کروڑ کی اضافی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔

 متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اضافی گرانٹ کا مقصد رواں مالی سال میں جاری 21 سکیموں کی تکمیل ہے، جبکہ لاہور کی 6 سکیموں کیلئے درکار فنڈز کا اجرا کیا گیا ہے، اگلے مالی سال میں لاہور کے تھانہ بھاٹی گیٹ، گھوڑوں کے اصطبل، ملازمین کے گھروں سمیت 3 نئی سکیموں کیلئے فنڈز مانگے گئے ہیں، آئی جی پنجاب نے ساڑھے 15 کروڑ کے فنڈز کی تقسیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا

مزیدخبریں