ٹینس سٹارثانیہ مرزا نے سپرسٹور کھول لیا

20 Apr, 2021 | 10:35 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بھارتی ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا پنے بیٹے کی استاد بن گئیں ثانیہ مرزا نے بیٹے کو چیزوں کے نام سکھانے کیلئے انوکھا انداز اپنا لیا۔
 تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا پنے بیٹے کی استاد بن گئیں ثانیہ مرزا نے بیٹے کو چیزوں کے نام سکھانے کیلئے انوکھا انداز اپنا تے ہوئے گھر میں جھوٹ موٹ کا سپرسٹور کھول لیا۔
 ثانیہ مرزا خریداری کرتے ہوئے بیٹے سے چیزوں کے نام بھی پوچھتی رہیں انہوں نے یہ انوکھا طریقہ اس لئے اپنایا تاکہ ان کا بیٹا مختلف چیزوں خاص طور پر کھیلوں سے متعلقہ اشیاءکا نام جان سکے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثانیہ مرزا پہلے گھر میں بنائے جھوٹ موٹ کے سپر سٹور سے چیزیں منتخب کرتی ہیں اس کے بعد اپنے بیٹے سے ان کے نام پوچھتی ہیں۔سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ دیا مرزا سمیت لاکھوں مداحوں نے ثانیہ مرزا کی ویڈیو کو بے حد پسند کیا اور ان کے ان کے اور بیٹے کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں