ملک اشرف :لاہور ہائیکورٹ میں کنٹرولر امتحانات یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کیخلاف توہین عدالت کیس،عدالت نےڈاکٹر نادیہ کے خلاف دائر درخواست خارج کردی.
تفصیلات کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا نےمیڈیکل کالج کےطالبعلم حسن علی فرقان کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سےمؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ڈی ایس کے امتحانات کے لئےامتحان دیا مگر 3پرچوں میں فیل کردیا گیا،پرچوں کی ری چیکنگ کے لیے درخواست دی،شنوائی نہ ہونے لاہور ہائیکورٹ سےرجوع کیا گیا جس پر عدالت نےدرخواست نمٹاتے ہوئے کنٹرولر امتحانات یو ایچ ایس کو زیر التوا درخواست پر فیصلے کا حکم۔دیا تھا، عدالت کے 11 فروری 2021 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ حکم عدولی پر کنٹرولرامتحانات یوایچ ایس ڈاکٹرنادیہ کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نےڈاکٹر نادیہ کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔