بہتر کارکردگی نہ دکھانے والے اساتذہ کے لئے بری خبر  

20 Apr, 2021 | 09:57 AM

Imran Fayyaz

( جنیدریاض ) اساتذہ اور ماتحت سٹاف کی بروقت سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری نہ کرنے کے معاملے کاسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹس لے لیا۔ 
 تفصیلات کے مطابق افسران بالا کیجانب سے اساتذہ اور ماتحت سٹاف کی بروقت سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری نہ کرنے کے معاملے کا سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹس لیتے ہوئے افسران کو سات روز کے اندر تمام ملازمین کی کارکردگی کی بنیاد پر سالانہ رپورٹ جاری کرنے کاحکم دے دیا۔
 سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈی پی آئی سکینڈری ، سی ای اوز ،اور ڈی ای اوز کو ہدایت کی ہے کہ معلومات کو سکول سربراہان تک پہنچائیں اور فی الفور اس حکم پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے افسران سالانہ کارکردگی رپورٹ ملنے کے سات روز کے اندر جاری کریں۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے افسران کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔
 واضح رہے کہ قبل ازیں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور سمیت پنجاب کے 36 اضلاع میں اساتذہ کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ایجوکیشن مینجر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا ،ایجوکیشن مینجر اپنے اپنے اضلاع میں اساتذہ کو تربیت فراہم کریں گے۔
 محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق ایجوکیشن مینجر کی تعیناتی سے سرکاری سکولوں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جائے گا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے یہ فیصلہ صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کیا تھا۔

مزیدخبریں