ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب اور مسقط سے آنیوالے متعدد مسافروں میں کورونا کی تصدیق

سعودی عرب اور مسقط سے آنیوالے متعدد مسافروں میں کورونا کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) پندرہ اپریل کو جدہ سے آنے والی سعودی ائیر کی پرواز کے مسافروں میں سے 47کے ٹیسٹ پوزیٹو آ گئے۔
ذرائع کے مطابق 15اپریل کو جدہ سے بذریعہ سعودی ائیرلائن آنے والے 255 مسافروں کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ جن میں سے 47مسافروں کی رپورٹ مثبت آئی، جبکہ 16اپریل کو مسقط سے لاہور آنے والی سلام ائیر کی پرواز سے 15مسافروں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے،بذریعہ سلام ائیر مسقط سے آنے والے 176مسافروں کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق مسافروں کو 48 گھنٹے تک قرنطینہ میں رکھا گیا تھا، مسافروں کی کرونا رپورٹ مثبت آنے پر آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے اس سے قبل 15 اپریل کو سعودی عرب میں پھنسے ہوئے 250 زائرین وطن واپس پہنچے، سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی3734کے ذریعے250 پاکستانی لاہور پہنچےاور انہیں قرنطینہ منتقل کر دیا گیا تھا۔ لاہور ائیرہورٹ پر مسافروں کی مکمل اسکریننگ کی گئی، ائیرہورٹ ذرائع کے مطابق اسکریننگ کے بعد مسافروں کو خصوصی بسوں کے ذریعے کالا شاہ کاکو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں پر مسافروں کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا۔ ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک مسافر قرنطینہ میں ہی رہے۔

واضح رہے جدہ سے آنے والے مسافروں کو نجی ہوٹلز یا حکومتی قرنطینہ میں رہنے کی پیش کش کی گئی تھی۔ہوٹلوں میں رہنے کے حوالے مسافروں کو اخراجات خود برداشت کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔علاوازیں مسافروں کی لاہور آمد پر کسی مسافر کے عزیزوااقارب کو بھی ائیرپورٹ داخلے کی اجازت نہیں تھی، مسافروں کے عزیز اوقارب ائیرپورٹ کے باہر رہے۔

دوسری جانب  لاہور سمیت صوبہ بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں،شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 16 مریضوں کے اضافہ سے لاہور میں تعداد 600 ہو گئی جبکہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 35 کیسز کے ساتھ، تعداد 3721 ہو گئی ہے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer