شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم سہانا  

20 Apr, 2020 | 11:19 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( عثمان الیاس، جمال الدین ) شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی کا سلسلہ بھی جاری رہا، ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو چار چاند لگا دئیے مگر شہر کی رونقیں ماند دکھائی دی۔ 

موسم نے لی انگڑائی اور رت ہی بدل گئی ٹھنڈی ہواؤں کے جونکھوں سے شہر لاہور کا موسم سہانا ہوگیا، شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 اور کم از کم 19 ریکارڈ کیا گیا جبکہ ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو چار چاند لگا دئیے مگر وہیں شہر کی رونقیں ماند دکھائی دی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کل بھی شام کے اوقات میں مطلع ابرآلود رہے گا جبکہ اس ہفتے میں موسم خوشگوار رہنے کی نوید سنادی گئی ہے۔

دوسری جانب بارش کے باعث کنال روڈ مال انڈر پاس کے نیچے لوگ جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی جس سے گاڑیوں اور موٹرسائیکل کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔

بارش سے بچنے کیلئے شہریوں کے ساتھ ساتھ ڈولفن اہلکار بھی کنال روڑ مال انڈر پاس کے نیچے کھڑے ہوگئے۔ لوگوں کا رویہ دیکھ کر لگتا تھا بارش کورونا سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔

لوگوں کے کھڑے ہونے سے کنال روڈ پر ٹریفک بلاک ہوگئی۔ کورونا وائرس کیلئے سماجی دوری کا عملی طور پر مزاق اڑایا گیا اور ٹریفک کی روانی بحال کرنے کیلئے ٹریفک وارڈن بھی غائب تھے۔

یاد رہےفضائی آلودگی میں بھی کمی ہوگئی ہے، پہلی بار  لاہور میں   ایئرکوالٹی انڈکس انتہائی کم ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈکس 50 تک پہنچ گیا ہے۔ شہر کو گزشتہ ایک ہفتے میں مسلسل گرین لائن میں شامل کیا جا رہا ہے اور حالیہ دنوں میں  ٹریفک کی کمی، فیکٹریوں کی بندش نےلاہور کو صاف کر دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 10 سال بعدایک بار پھر  لاہور کی فضا کو صاف دیکھا جا رہا، آلودگی کے حوالے سے ایک ہفتے سے  لاہور خطرناک زون سے باہر آگیا ہے۔

مزیدخبریں