ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ہوٹا میں اقربا پروری کی تیاری مکمل

پنجاب ہوٹا میں اقربا پروری کی تیاری مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی میں اقربا پروری کی تیاری مکمل کر لی گئی، وزیرصحت کی سربراہی میں ڈائریکٹر لیگل کی پوسٹ کی اہلیت کے معیار کو گھٹا دیا گیا۔
پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی مانیٹرنگ کمیٹی کے وزیر صحت کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ڈائریکٹر لیگل پنجاب ہوٹا کی تقرری کیلئے اہلیت کا معیار تبدیل کرکے اس میں کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر لیگل کی پوسٹ کیلئے ایل ایل ایم کی ڈگری کی بجائے ایل ایل بی ڈگری کا حامل ہونے اور دس سالہ تجربہ کی بجائے 8 سالہ تجربہ کے حامل شخص کو بھی ڈائریکٹرلیگل لگایا جاسکے گا۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد ایک من پسند شخص کو نوازنا ہے جو پہلے موجود ڈائریکٹر لیگل کے معیار پر پورا نہیں اترتا تھا۔ ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بعض ممبران نے اس اقدام کی مخالفت کی لیکن اس کے باوجود ڈائریکٹر لیگل کی تقرری کے معیار کو تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی پنجاب ہوٹا کا عہدہ 8 ماہ سے خالی ہونے کے باوجود اس پر تقرری تاحال نہیں ہوسکی لیکن من پسند شخص کو نوازنے کیلئے ڈائریکٹر لیگل کی اہلیت کو آنا فانآ تبدیل کردیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer