فوڈ اتھارٹی کے دفاتر میں آنے والوں کیلئے ایس او پیز پر عمل لازمی قرار

20 Apr, 2020 | 09:54 PM

Arslan Sheikh

( عمران یونس ) صوبہ بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفاتر میں آنے والے افراد کیلئے کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد لازم قرار دے دیا گیا۔       

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفاتر میں آنے والے افراد کو کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہوگا۔ تمام افراد کیلئے دفتر کے داخلی دروازے میں نصب جراثیم کش واک تھرو گیٹ سے گزرنا لازم ہوگا اور دفاتر میں داخل ہونے سے قبل ہاتھ دھونے، گلوز، ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنایا گیا ہے۔

عرفان میمن کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر خصوصی تھرمل گن کے ذریعے تمام آنے والے افراد کا ٹمپریچربھی چیک کیا جا تا ہے۔ سٹاف اور وزیٹرز کی سہولت کیلئے تمام دفاتر میں جگہ جگہ ہینڈ سینیٹائزر ڈسپنسز نصب کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کا علاج صرف اور صرف احتیاط ہے لہذا اپنی اور ارد گرد کے لوگوں حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر ضرور اپنائیں۔

لاہور سمیت صوبہ بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں،شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 16 مریضوں کے اضافہ سے لاہور میں تعداد 600 ہو گئی جبکہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 35 کیسز کے ساتھ، تعداد 3721 ہو گئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق701 زائرین سنٹرز، 1540 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 94 قیدیوں، 1386 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 600 کنفرم مریض ہیں۔  

ننکانہ 1، قصور 10، شیخوپورہ 13، راولپنڈی 157، جہلم 33، اٹک 11،چکوال 4، گوجرانوالہ 65، سیالکوٹ 56، ناروال 5، گجرات میں 154 شہریوں میں تصدیق ہو چکی ہے۔

علاوہ ازیں حافظ آباد 11، منڈی بہاوالدین 12، ملتان 31، خانیوال 1، وہاڑی 35، فیصل آباد 37، چینیوٹ 8، ٹوبہ 7، جھنگ 10، رحیم یار خان 44، سرگودھا میں 19 شہریوں میں تصدیق ہوئی ہے۔ دریں اثنا کورونا وائرس سے اب تک کل 41 اموات، 702 افراد صحت یاب، 17 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔   

مزیدخبریں