سکینڈل کوئین میرا کا ایک اور پبلسٹی اسٹنٹ

20 Apr, 2020 | 07:33 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

( زین مدنی حسینی) لالی وڈ انڈسٹری کی سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کو ہمیشہ سے ہی خبروں میں رہنے کا شوق ہے اور اب بھی انہوں نے ایسا ہی کیا ہے ۔
کبھی غلط انگلش تو کبھی کسی سے جھگڑا کبھی مبینہ نکاح تو کبھی غیر اخلاقی ویڈیو تو کبھی کچھ ، یہ سب اداکارہ میرا کے ساتھ ہوتا ہے کیونکہ انہیں خبروں میں رہنے کا شوق ہے اور اب کورونا وائرس کی صورتحال میں میرا نے ایشو بنانے کو نہیں چھوڑا ۔ خود میرا ان دنوں امریکہ میں ہیں اور وطن واپس آنے کے لئے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کردی کہ انہیں وطن واپس لایا جائے۔اداکارہ میرا نے کہا کہ میرے پاس رقم ختم ہوچکی، گزارہ مشکل ہوگیا ہے اور ہوٹل کے کمرے میں قید ہوں۔میرا کا کہنا تھا کہ وہ ہمایوں سعید اور دیگر فنکاروں کے ساتھ شوٹنگ کے لیے امریکا آئی تھیں، تاہم تمام ساتھی فنکار واپس جاچکے ہیں اور  میں وہ اکیلی امریکا میں پھنس گئی ہیں۔

لیکن جب تحقیق کی گئی تو میرا کا پول کھل گیا کہ میرا تو امریکہ میں اپنے مبینہ شوہر اور سسر کے گھر نیویارک میں ہے اور وہاں لطف اندوز ہورہی ہیں، میرا سسرالیوں کے ساتھ خوش بھی ہے اور اپنے دورے امریکہ کو خوب انجوائے بھی کررہی ہے۔

دوسری جانب  اداکار علی سلیم بھی میرا کے سسرالیوں کے مہمان بنے ہوئے ہیں اور ان کے گھرکے کام بھی کررہے ہیں۔
اداکارہ میرا کی اپیل تو شائد کوئی سنے یا نا سنے لیکن میرا کے دورہ امریکہ کی لطف اندوز ویڈیوز سے شائقین کو میرا کی خبروں میں رہنے کا ٹرک ضرور پتہ چل جائے گا ۔

مزیدخبریں