زچہ بچہ کی صحت سے متعلق اہم اقدام

20 Apr, 2020 | 05:57 PM

زاہد چوہدری: کورونا وبا کے دوران زچہ بچہ کی صحت سے متعلق اہم اقدام،  ٹیلی میڈیسن سنٹرز اب حاملہ خواتین، زچہ بچہ اور 5سال سے کم عمر بچوں کی صحت کے حوالے سے بھی عوام کو ٹیلی فون اور ویڈیو کال کے ذریعے مفت مشورے فراہم کریں گے۔ یو ایچ ایس اور پنجاب پاپولیشن انوویشن فنڈ ویمن چیمبر کے مابین سہ فریقی معاہدہ طے پاگیا۔
ٹیلی میڈیسن کے ذریعے زچہ و بچہ کی صحت کے حوالے سے گهر بیٹهے طبی مشورے فراہم کرنے کیلئے سہ فریقی معاہدہ پر وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم، سی ای او پنجاب پاپولیشن انوویشن فنڈ جواد احمد قریشی اور صدر ڈبلیو سی سی اینڈ آئی لبنیٰ بھایات نے دستخط کیے۔

اس موقع پر ویمن چیمبر کی بانی سربراہ پروفیسر شہلا جاوید اکرم ، پی پی آئی ایف کی نمائندہ آمنہ اخشید تانیا درانی، پروفیسر ناصر شاہ بھی موجود تھے۔ معاہدے کے تحت یو ایچ ایس ٹیلی میڈیسن سنٹر پر کام کرنے والے ڈاکٹرز حاملہ خواتین اور زچہ بچہ کو انکی صحت کے بارے میں مشورے دیں گے اور ضرورت پڑنے پر ایسے کیسز کو پنجاب پاپولیشن انوویشن فنڈ کے پاس ریفر کریں گے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ دنیا مشکل وقت سے گزر رہی ہے۔ تاہم ان مشکلات میں ہی مواقع چھپے ہوتے ہیں۔لبنی بهایات نے کہا کہ ویمن چیمبر گهر بیٹهی خواتین ڈاکٹرز کو اس پراجیکٹ کا حصہ بنائے گی۔آمنہ اخشید نے کہا کہ لاک ڈائون کے دوران حاملہ خواتین کو ٹیلی میڈیسن کے ذریعے بہترین طبی مدد فراہم کرنے کے خواہاں ہیں.
معاہدے کے تحت ماں بچہ کی صحت کو حالیہ لاک ڈائون میں متاثر ہونے سے بچانا ہے۔

مزیدخبریں