( سعید احمد سعید ) سیکرٹری ریلوے نے گریڈ21، 20 اور 19 کے 7 اعلیٰ افسران کے تبادلے کر دئیے، تبادلوں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری ریلوے بورڈ، ڈی ایس کراچی، چیف کمرشل مینجر کے تبادلے کر دئیے گئے، جن میں سے گریڈ 21 کے سینئر افسر ایڈیشنل جنرل مینجر آئی فرخ تیمور غلزئی کو سیکرٹری ریلوے بورڈ تعینات کر دیا۔
گریڈ 21 کے ڈی ایس کراچی نثار احمد میمن کو ایڈیشنل جنرل مینجر انفراسٹرکچر ہیڈکوارٹر لاہور تعینات کر دیا گیا، سیکرٹری ریلوے بورڈ ارشد اسلام خٹک کو ڈی ایس کراچی، چیف کمرشل مینجر مریم گیلانی کو چیف آپریٹنگ سپریٹنڈنٹ سیفٹی، گریڈ20 کے سی ایف ایم محمد فاروق ملک کو چیف کمرشل مینجر پسنجر تعینات کر دیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل ٹیکینکل اسلام آباد افتخار حسین کو رولنگ سٹاف سپیشلسٹ مغلپورہ ورکشاپ، رولنگ سٹاف سپیشلسٹ مغلپورہ ورکشاپ محمد ناصر خیلیلی کو ڈائریکٹر جنرل ٹیکینکل منسٹری آف ریلوے لگایا گیا ہے۔ سیکرٹری ریلوے حبیب الرحمن گیلانی کی اجازت سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔