مشہور ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کی مشکلات کم نہ ہوسکیں

20 Apr, 2020 | 02:52 PM

M .SAJID .KHAN

یاورذوالفقار:سیشن کورٹ میں مشہور ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کی ایف ائی اے کی انکوئری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے آئندہ سماعت پر ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج مصباح خان نے کیس کی سماعت کی،عدالت کے روبرو کورونا وائرس کے پیش نظر صندل خٹک کے وکلاء عدالت میں پیش نہ ہوئے، درخواست میں صندل خٹک نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ پاکستان کی شہری ہوں اور ٹک ٹاک سٹار ہوں،کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہی ہوں تاہم ایف آئی اے کی جانب سے غیر قانونی طور پرہراساں کیا جا رہا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔کورونا وائرس کے باعث عدالت نے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ سیشن کورٹ میں گزشتہ سماعت پرحریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف عدالتی احکامات کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے اور عدالتی حکم عدالی کرنے پر عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی۔عدالت نےدونوں سوشل میڈیا سٹارز کےخلاف مقدمہ درج کرنےکاحکم دیا تھا،تاہم پولیس حکام نےعدالتی احکامات کےباوجود مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔
 ایڈیشنل سیشن جج عامرحبیب نےدرخواست پرسماعت کی تھی، درخواست گزاروکیل نےموقف اختیارکیا تھا عدالتی حکم پرعملدرآمد نہ کرنا توہین عدالت کےزمرے میں آتا ہے،عدالت پولیس کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی اورسوشل میڈیا سٹارزکےخلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم دے۔

دنوں ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی،عدالت نے متعقلہ تھانے کو نوٹس جاری کر دئیے۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک نے گزشتہ روز پشاور کے مختلف علاقوں اور اپنے آبائی گاؤں نری پنوس کا دورہ کیا تھا اور لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غریب اور نادار افراد میں راشن اور کیش رقم تقسیم کی تھی۔

مزیدخبریں