ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کے ویڈیو لنک کےذریعےفزیکل فٹنس ٹیسٹ جاری

سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کے ویڈیو لنک کےذریعےفزیکل فٹنس ٹیسٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: قومی کھلاڑیوں کو متحرک رکھنے کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ جاری ہیں.

پی سی بی قومی سینٹر ل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے ویڈیو لنک کےذریعے فزیکل فٹنس ٹیسٹ جاری ہیں، سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے ٹیسٹ ان کو بھجوائے گئے پلان کے مطابق لئے جارہے ہیں, قومی ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک ٹیسٹوں کی نگرانی کررہے ہیں .
ویڈیو لنک فٹنس ٹیسٹ کے لئےب ٹیسٹ بیٹری میں بھی رد وبدل کیا گیا ہے، پلان کے مطابق کھلاڑیوں کو ایک منٹ میں 60 پش اپس ، ایک منٹ میں50 سٹ اپس ، دس فل رینج چن اپس، ایک منٹ میں 30 برپس اور 25 ،25 سکاٹس لگانا ہیں. ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کو2.5میٹر سٹینڈنگ بورڈ جمپ، دو منٹ میں ریورس پلنک کے عمل سے گذرنا ہوگا جن کھلاڑیوں کے پاس یویو ٹیسٹ کےلئے مناسب جگہ نہیں ہے ان کے یویو ٹیسٹ نہیں لئے جائیں گے.
فٹنس ٹیسٹ میں جم ، لانگ رننگ اور سکن فولڈ ٹیسٹ نہیں ہوں گے ،،کھلاڑیوں کا سال میں چھٹا اور آخری فزیکل فٹنس ٹیسٹ جون کے پہلے ہفتے میں ہوگا جس میں صورت حال نارمل ہونے کی صورت میں لاننگ رننگ ، جم اور سکن فولڈ ٹیسٹ بھی فٹنس کا حصہ ہوں گے.

واضح رہے کہ چیف سلیکٹر اور ہیڈکو مصباح الحق کی طرف سے تمام صوبائی اور قومی سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو پلان وٹس ایپ کیا گیا ، فزیکل فٹنس ٹیسٹ سال کی پانچویں فٹنس ٹیسٹنگ ہے ،یویو ٹیسٹ کا معیار 18 رکھا گیا ہے۔

لاننگ رننگ ، جم اور سکن فولڈ ٹیسٹ فزیکل فٹنس ٹیسٹ بیٹری میں شامل نہیں کئے گئے ،یہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کھلاڑیوں کی سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہیں ،جون کے پہلے ہفتے میں کھلاڑیوں کے دوبارہ فٹنس ٹیسٹ ہوں گے ،جون میں حالات نارمل ہونے پر جم ، لاننگ رننگ اور سکن فولڈ بھی فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے۔