فیسوں میں کمی کا معاملہ، والدین سے دھوکا ہوگیا

20 Apr, 2020 | 01:07 PM

Shazia Bashir

جنیدریاض:20 فیصد فیسوں میں کمی کا معاملہ، والدین حکومتی اعلان کے باوجود فیسوں میں ریلف نہ ملنے پر شکایت سیل کے نمبر پر کالز کر کر تھک گئے، والدین نے شکایت کے لئے کمپلینٹ نمبرز میں اضافہ کا مطالبہ کردیا۔

کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت کی جانب سے مئی اور جون کے مہینے میں نجی سکولوں کو 20 فیصد فیس کم کرنے کی ہداہت کی گئی ہے لیکن متعدد نجی سکولوں نے حکومتی احکامات ماننے سے انکار کردیا ہے۔

والدین بھی سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ شکایت سیل کے نمبر پر فون کالز کرتے کرتے تھک گئے لیکن رابطہ ممکن نہیں ہوسکا، والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ شکایات سیل کے نمبرز  کی تعداد میں فوری اضافہ کیا جائے۔

والدین کا کہنا ہے کہ نجی سکول انتظامیہ نے فیسوں کے معاملہ حکومتی احکامات ماننے سے انکار کردیا، تاہم ان کے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہیے۔

والدین کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم شکایت سیل کے نمبرز میں فوری اضافہ کریں تاکہ فیسوں میں کمی نہ کرنے کے معاملہ پر ان کی شکایات کا ازالہ ہوسکے، سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ شکایات کے حل کے لئے کمپیلنٹ سیل کے نمبرز کی تعداد میں اضافہ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ   نجی  سکولوں کی جانب سےمئی اور جون کے مہینے میں 20 فیصد  فیس کم نہ کرنے والے  سکولوں کے خلاف کارروائی  کے  لئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے  فیس کم نہ کرنے والے  سکولوں کے خلاف شکایت درج کرانے کے لئے نمبر جاری کیا تھا۔صوبائی وزیر تعلیم  مراد راس کا کہنا ہے کہ والدین 04299205101 پرکال کر کے اپنی شکایت درج کراسکیں گے، شکایت صبح 9 بجےسے سہ پہر 4بجے تک درج کرائی جاسکےگی،  مراد راس کا کہنا ہے کہ پیر سے جمعہ متعلقہ نمبرز پر شکایات سنی جائیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ نجی سکول انتہائی ذمہ دار ہیں، انہوں نے شکایات سے پہلے ہی  فیس میں کمی کردی ہوگی۔

 

مزیدخبریں