ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا بچاؤکٔے انتظامات چیک کرنے کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل

کورونا بچاؤکٔے انتظامات چیک کرنے کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: کورونا کے دوران حکومتی اجازت سے کام کرنے والی انڈسٹریز میں انسداد کورونا کے اقدامات کا معاملہ، پنجاب حکومت نے پانچ محکموں کے نمائندوں کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دیں، چھاپہ مار کر انتظامات کا جائزہ، خلاف ورزی پر سربمہر کرنے کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے دوران حکومتی اجازت سے کام کرنے والی انڈسٹریز کی چھاپوں کے راستے چیکنگ کا فیصلہ کرتے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر لیبر، ڈائریکٹر انڈسٹریز، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس، محکمہ ہیلتھ اور ڈی سی آفس کا نمائندہ ٹیم میں شامل ہیں۔

ٹیم کو لاہور سمیت پنجاب بھر کی انڈسٹریز میں چھاپوں کے راستے انتظامات کا جائزہ لینے کی ہدایات جاری کی گئیں، تفصیلات کے مطابق پہلے چھاپہ پر متعلقہ انڈسٹری کو وارننگ اور تین دن کا وقت دیا جائے گا جبکہ معاملات درست نہ ہونے پر دوسرے چھاپہ کے دوران متعلقہ ٹیم کے پاس انڈسٹری کو سربمہر کرنے کا اختیار ہوگا۔

متعلقہ ٹیم چھاپوں کی تفصیلات ڈیلی امپلیٹیشن پرفامہ کے راستے ڈی جی انڈسٹریز کو بھجوانے کی زمہ دار ہوگی۔

گزشتہ ہفتے حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا جس کے مطابق صوبہ پنجاب میں بعض صنعتوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی۔ ان ٹیکسٹائل، کھیلوں کا سامان بنانے، سرجیکل اور میڈیکل آلات بنانے، آٹو پارٹس، فارماسوٹیکل یا ادویات بنانے، لیدر اور لیدر گارمنٹس اور پھل اور سبزیوں کی پراسیسنگ کی صنعتیں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پولٹری اور فیڈ بنانے والی فیکٹریاں اور بیج، کھادیں اور سپرے والی دکانیں کھلی رہیں گی۔ ٹریکٹر، ان کے سپیئر پارٹس بنانے اور بیچنے والی دکانوں اور زرعی مشینری کی ورکشاپس کو بھی کام کرنے کے اجازت دی گئی۔

ٹیٹرا پیک اور تمام قسم کے دودھ اور خوراک کو پراسیس اور پیکنگ کرنے کی صنعت بھی کھل سکے گی اور اس کے ساتھ ساتھ سوڈا ایش اور سیمنٹ بنانے والے پلانٹس کو بھی کام کرنے کے اجازت دی گئی۔

 


 

Shazia Bashir

Content Writer