بیروزگارنوجوانوں کیلئےخوشخبری،ایس پی یومیں نئی بھرتیاں

20 Apr, 2020 | 11:22 AM

M .SAJID .KHAN

قیصرکھوکھر:محکمہ داخلہ نےایس پی یومیں نئی بھرتیوں کی منظوری دےدی, سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں531نئےجوان بھرتی کیےجائیں گے.
محکمہ داخلہ کے مطابق سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں531نئےجوان بھرتی کیےجائیں گے، ریٹائرفوجیوں کوایس پی یومیں2سالہ کنٹریکٹ پربھرتی کیاجائےگا،پنجاب پولیس نئی بھرتیوں کاعمل جلدشروع کرےگی،ریٹائرفوجی چینی اورغیرملکی باشندوں کی سکیورٹی پرمامورہوں گے۔

یاد رہے کہ محکمہ پولیس نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں بھرتی کے لئے عائد پابندی ختم کرنے کی سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی تھی، آئی جی پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک سمری ارسال کی  کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں نئے پولیس اہلکار کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل، اے ایس آئی ، سب انسپیکٹر، اور انسپیکٹر رینک کے اہلکار بھرتی کرنے کی کے لئے حکومت نے بھرتی پر پابندی عائد کر رکھی تھی جس پر آئی جی پولیس نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی کہ پنجاب پولیس میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں نئی بھرتی کی اجازت دی جائے اور بھرتی پر عائد پابندی کو ختم کیا جائے تاکہ آئی جی آفس سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں 872 اہلکار بھرتی کر سکے۔
پنجاب حکومت نے اس حوالے سے باہمی مشاورت سے عائد پابندی کو ختم کردیا، سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں بھرتیوں کے لئے محکمہ داخلہ کو مراسلہ ارسال کیا گیا جس پر محکمہ داخلہ پنجاب نے ایس پی یومیں نئی بھرتیوں کی منظوری دےدی,علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 20-2019 میں سی پیک منصوبے کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے نام سے پولیس فورس بنانے کا فیصلہ کیا تھا.

سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے قیام کے زریعے سی پیک منصوبہ اور اس پر کام کرنے والے ملکی و غیر ملکی انجینئرز، مزدوروں اور روٹ پر تجارتی سامان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئےبڑی تعداد میں سپیشل پولیس فورس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

واضع رہے کہ ایس پی یو کا قیام 2014 میں سی پیک منصوبوں کے آغاز کے ساتھ عمل میں لایا گیا اور یہ فورس پورے پنجاب میں چینی شہریوں اور سی پیک پراجیکٹس کی حفاظت کے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

مزیدخبریں